محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے نومبر ملکی تاریخ کا سب سے گرم ترین مہینہ رہا۔
دسمبر میں خشک سردی کےخاتمے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے دوران بارشوں کی نوید سنادی،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث بارشوں کا شیدول بھی متاثر ہو ا ہے۔
محکمہ موسمیات کی اگلے ہفتے بارشوں کی پیشگوئی کردی ،اس کے علاوہ گندم کی کاشت والے علاقوں میں بارش برسے گی۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ سردی کی نئی لہر لائے گا۔3 سے 4 روز بعد ایک بارشیں برسانے والا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا،جس میں نارتھ ایسٹ پنجاب کے علاقہ شامل ہیں جہاں ہلکی سے درمیان بارش ہوگی