پنجاب یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا۔
پنجاب یونیورسٹی میں مبینہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا ،زخمی نوجوان کو شیخ زید اسپتال ایمرجنسی منتقل کیا گیا،جہاں نوجوان نے دم توڑ گیا۔
ترجمان شیخ زیداسپتال کا کہنا ہےکہ میت کوپولیس کےحوالےکردیاگیا،لاش کومردہ خانےمنتقل کرکے پوسٹ مارٹم کیاجائےگا،ڈاکٹرزکا کہنا ہےکہ نوجوان کی عمر22 سال تھی،نوجوان کو سینے، پیٹ اورٹانگ میں گولی لگی۔نوجوان کوبچانےکی کوشش کی مگرجانبرنہ ہوسکا۔
طلبا تنظیم یونیورسٹی کاکہنا ہےکہ زخمی ہونےوالےطالبعلم کاتعلق سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ سےتھا۔
ترجمان یونیورسٹی کاکہنا ہےکہ واقعہ پنجاب یونیورسٹی کی حدود میں نہیں ہوا،طلبا تنظیم افواہیں اور جھوٹی خبریں پھیلارہی ہے۔
طلبا تنظیم نےپنجاب یونیورسٹی کے باہردھرنادیدیا،طلبا تنظیم نے پنجاب یونیورسٹی ایڈمن بلاک پر حملہ کر کےتوڑ پھوڑ شروع کردی،یونیورسٹی میں حالات کشیدہ ہوگئے،طلبا کے دھرنے کے باعث کینال روڈ، برکت مارکیٹ اور اطراف کی شاہراہوں ہر ٹریفک جام ہوگئی۔