پاکستان ملٹری اکیڈمی میں آرمی، نیوی اور فضائیہ کے کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا اہتمام کیا گیا۔
بری، بحری اور فضائی عساکرکی مشترکہ تربیت کا آغاز پی ایم اے میں ہوچکا ہے،پی ایم اے کیڈٹس کو نظم وضبط،قیادت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے اعلیٰ اقدار اور عسکری ضوابط کی تربیت دیتی ہے
پی ایم اے نے تینوں افواج کی مستقبل کی قیادت کا پُر جذبہ خیرمقدم کیا اور انہیں ایک عظیم سفر کے آغاز پرخوش آمدید کہا۔
1دسمبر سے شروع ہونےوالی یہ تربیت پانچ ماہ تک جاری رہےگی جس کے بعد بحریہ اور فضائیہ کے کیڈٹ اپنی اپنی اکیڈمیوں میں تربیت مکمل کریں گے۔
پاکستان کےمستقبل کےباصلاحیت رہنماؤں کو تیارکرنا پی ایم اے کا طرّہ امتیاز ہےجس کا دفاعی اور قومی ترقی میں نمایاں کردار رہا ہے۔
تینوں عساکر کے مابین ہم آہنگی کےذریعے یہ تربیت ملک کےدفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی،کسی بھی جنگ میں فتحیاب ہونے کے لئے بری، بحری اور فضائی قوتوں میں ربط و ضبط انتہائی اہم ہے۔