سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے پولیس کو سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کو گرفتارکرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ آئینی بینچ نے پولیس کو 12 دسمبر تک عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عارف علوی کے خلاف کون سامقدمہ درج ہے ہمیں نہیں معلوم، سابق صدرعارف علوی کی گرفتاری سے پولیس کو روکاجائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرلی۔
عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ ہم انصاف کیلئے کورٹ آئے تھے انصاف ملاہے، حکومت کہاں مقدمات درج کررہی ہےکوئی پتہ نہیں ہے۔ جتنی قربانیاں پی ٹی آئی نےدی اس کی مثال خطےمیں نہیں ملتی۔