وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ مارچ سے پاکستان اور روس کے درمیان آزمائشی مال بردار ٹرین چلے گی۔
روسی میڈیا کو انٹرویو میں وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان ملکوں کے درمیان سیاسی اور اقصادی تعلقات مزید ہورہے ہیں۔ پاکستان پر روس کے تعلقات پر کوئی دباؤ نہیں۔
اویس لغاری نے کہا روس کے ساتھ تعلقات کسی کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کے مفاد میں ہیں ۔ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو مشرق اور مغرب کے تناظر میں نہیں دیکھتا، پاکستان اپنے تمام شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔ روس اور چین پاکستان کی مدد کررہے ہیں۔
قبل ازیں ماسکو میں پاکستان اور روس کے نویں بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس ہوا۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے ا8 معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے۔
پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے وفد کے ساتھ شرکت کی ۔ کامسیٹس اور پشاور یونیورسٹی کے روسی تعلیمی اداروں سے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
دونوں ملکوں کے درمیان انسولین کی تیاری، دوطرفہ تجارت اور صنعتی شعبے میں تعاون کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔ نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کمیشن کا روسی یونیورسٹی کے ساتھ ایم اویو بھی طے پا گیا۔