پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تیزی کی ٹرین نے رفتار پکڑ لی۔
اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 108000 پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبورکرگئی،دوران ٹریڈنگ اسٹاک مارکیٹ میں 3000 سے زائد پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔اسٹاک مارکیٹ میں 106000 , 107000 اور 108000 پوائنٹس کی تین حدیں ایک دن میں عبور کرگئی۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ میوچل فنڈز کی بھاری سرمایہ کاری مارکیٹ میں دیکھی جارہی ہے۔گزشتہ کاروبار کےاختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1لاکھ 5 ہزار پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت بھی گرگئی ہے،روپے کےمقابلے میں ڈالرکی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر 277 روپے 82 پیسے پر آگیا۔