این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کا کراچی سے چٹاگانگ تک تاریخی شپنگ سروس کا آغاز ہوگیا۔
این ایل سی اورڈی پی ورلڈ نے اکتوبر میں پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان پہلی براہ راست شپنگ سروس کےآغاز کےبعد 1,000 سے زائد کنٹینرز کی ترسیل مکمل ہوگئی،جوجنوبی ایشیا میں تجارت اور علاقائی روابط کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔
کراچی اورجبل علی کےدرمیان کنٹینرز کی سروس 13 جنوری کو این ایل سی کے پہلے جہاز کے ساتھ شروع ہوگی،دوسرا جہاز جنوری کے آخر تک روانہ کیا جائے گا۔ فروری 2025 میں خوردنی تیل کے جہاز کی روانگی کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے، جو اس اشتراکی کوشش کے دائرہ کار کو مزید وسعت دے گا۔
اس سروس سے علاقائی تجارت کے فروغ میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا،اس سروس کا مقصد معاشی ترقی وخوشحالی کو فروغ دینا، اور خطے میں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنا ہے۔