پاکستان میں تِل کی پیداوار پانچ سال میں چار سو پچپن فیصد بڑھ کر ایک اعشاریہ ایک ملین ٹن ہوگئی ۔
اسلام آبادمیں تقریب سے خطاب میں رانا تنویر حسین نےکہا کہ تِل کی برآمدات قیمتی زرمبادلہ لانے کا اہم ذریعہ ہے،اسے "قیمتی کیش کراپ" کے طور پر تسلیم کر کےتاریخی ترقی حاصل کی گئی۔
مزیدکہنا تھا کہ خوردنی تیل کی درآمد کم کرنے کے لئے تِل کی پیداوار بڑھانا ضروری ہے،وزارت تجارت کو تِل کیلئے نئی عالمی منڈیوں کی تلاش کی ہدایت کردی ہے ۔
پاکستان تِل کا تیسرا بڑا برآمد کنندہ ہے۔تل کی برآمدات تین سو ستائیس فیصد بڑھ کر ایک ارب سات کروڑ ڈالر سالانہ تک پہنچ گئی،تل کی کاشت اور فی ایکڑ پیداوار مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ اس کی پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن سے معیشت کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے ۔