بھارت میں بنگلادیشی قونصلیٹ پر حملے کےبعد ڈھاکا میں بھارتی سفیرکوطلب کرلیا گیا۔
بنگلادیشی وزارت خارجہ کےمطابق واقعہ منصوبہ بندی کےساتھ ہوا،مظاہرین کو جان بوجھ کر نہیں روکا گیا،بھارت قونصلیٹ کی حفاظت یقینی بنائے۔
اگست میں طلبا تحریک کےنتیجے میں سابقہ آمر وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے دلی اور ڈھاکا کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔