پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ ( پی ایس ڈی ایف ) نے معاشرے میں خواجہ سراوں میں سماجی تبدیلی اور انکی معاشی شمولیت میں شامل کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب، مریم نواز شریف کے ایک اہم اقدام کے طور پر وزیر اعلی ہنر مند خواجہ سرا پروگرام کا اجرا کر دیا ہے۔
اس پروگرام کا بنیادی مقصد خواجہ سرا کمیونٹی کو مختلف قسم کے اوزروں کی خریداری کے لیے چھوٹے سستے قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنا کر انکا ایسے جامع ہنرمندی کی طرف لیکر جانا سے جس سے انکی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔
پاکستان میں خواجہ سرا کمیونٹی کی تعداد تقریبا چالیس لاکھ سے زیادہ ہے لیکن نادرا ریکارڈ میں صرف بیس ہزار خواجہ سرا رجسٹرڈ ہیں جو انکی جانب عدم توجہی کی واضح مثال ہے، ان ہی وجوہات کی بنا پر خواجہ سرا جس کے نتیجے میں رسمی تعلیم، ہنر کی تربیت اور روزگار کے مواقع سے محروم رہ جاتے ہیں ۔
اس پروگرام میں 2200 خواجہ سرا کو ہنر مند بنانا اور انہیں ملازمت کے دوران تربیت فراہم کرنا ہے جس کے نتیجے میں انکو روزگار کے حقیقی مواقع میسر ہوں۔
یہ امر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تربیت نہ صرف جامع ہے بلکہ ثقافتی طور پر بھی حساس اور ہمدرد ہے تاکہ خواجہ سراوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ وقف شدہ کلاس رومز کو سوچ سمجھ کر خواجہ سرا کمیونٹی کی مخصوص ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔
خواجہ سرا سوسائٹی کے ڈائریکٹر ماہنور چوہدری نے کہا ہے کہ وہ اس تعاون کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے خواجہ سرا کمیونٹی میں اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کی خواجہ سرا اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں
پی ایس ڈی ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد خان نے کہا کہ ادارہ اس پروگرام کو شروع کرنے پر بہت پرجوش ہے کیونکہ یہ پروگرام پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا کمیونٹی کی سماجی شمولیت اور انکو معاشرہ میں بااختیار بنانے کی جانب اہم قدم ہے، یہ پروگرام مساوی اور جامع معاشرے کے حصول میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔