محکمہ موسمیات نے پاکستان میں نومبر کی موسم کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق رواں سال نومبر ملک کی موسمی تاریخ کا گرم ترین مہینہ رہا ۔
تفصیلات کے مطابق نومبرمیں معمول کےاوسط درجہ حرارت 2.89 ڈگری سینٹی گریڈ زائد ریکارڈ کیا گیا، نومبر کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 17.8ڈگری سینٹی گریڈ ہے، رواں سال نومبرمیں ملک کادرجہ حرارت20.7 ڈگری سینٹی گریڈرہا ، یہ درجہ حرارت گزشتہ64سالوں میں نومبرکابلند ترین درجہ حرارت ہے۔
رواں سال نومبرمیں دن کادرجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا، 64 سالہ موسمی تاریخ کا یہ دن کا دوسرا بلند ترین درجہ حرارت رہا۔ تربت میں 3نومبرکو درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ رہا جو گرم ترین دن کے طور پر ریکارڈ ہوا۔ 28 نومبر کو اسکردو میں ملک کی سرد ترین رات ریکارڈ ٹوٹا ۔ درجہ حرارت منفی 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
نومبرمیں ملک میں بارشیں معمول کےاوسط سےقریب رہیں۔ 30 نومبرکوخضدارمیں ایک روزمیں 54.3 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔