پی ٹی آئی احتجاج کے روز غیر حاضر پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے 24 نومبر کو ہونے والےاحتجاج کے روز ڈیوٹی سے غیرحاضر پولیس افسران اور اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد نےتمام غیرحاضر افسران اوراہلکاروں کی فہرست مرتب کرنے کا حکم دے دیا،غیرحاضر پولیس افسران کونوکری سے برخاست کیاجائےگا،آئی جی اسلام آباد کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیاگیا۔