وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں نیکٹا اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا،نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر خالدخٹک نےتفصیلی بریفننگ دی، اجلاس میں نیکٹا اورصوبوں کےدرمیان کوآرڈینیشن بہتربنانےکا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں انسداد دہشتگردی کےفیصلوں پرعملدرآمدکا فرداً فرداً جائزہ لیا گیا، اسلام آبادمیں کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قیام پرپیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ،تمام آئی جیز،آئی جی ریلویز پولیس، کمانڈنٹ ایف سی، آئی جی اسلام آباد،وزارت داخلہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےسیکیورٹی اداروں کی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کرنےکا اعلان کرتے ہوئے رپورٹ 7 روز میں وزارت داخلہ کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔
اس موقع پروزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مرکزی کردارنیکٹا ادا کرے گی، نیکٹا میں اصلاحات کا آغازکردیا،اصل کرداربحال کیاجارہا ہے،منشیات اسمگلنگ روکنے کے لیےکوسٹ گارڈز کوسہولتیں دیں گے۔