امریکی صدر جوبائیڈن مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اسرائیل کے دورے پر پہنچ گئے ہیں،جس کے پیش نظر خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
گزشتہ روز برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 89.50 فی ڈالر پر بند ہوئیں تھیں،گزشتہ ہفتے تیل کی قیمتوں میں اس خدشے کے پیش نظر اضافہ ہوا کہ اسرائیل اور حماس تنازعہ تیل پیدا کرنے والے خطے میں پھیل سکتا ہے۔
مشرق وسطی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر برینٹ آئل کی قیمتوں میں 7.5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا تھا ۔امریکی صدر جوبائیڈن کا دورہ حماس اور اسرائیل کی جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہےکہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر علاقائی تنازعے کو روکنے کے لیے عرب ریاستوں کو اکھٹا کرنے کی کوشش کریں گے۔
اگر حماس اور اسرائیل کی جنگ بندی ہوجاتی ہے تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہےجس کے بعد توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ پاکستان میں پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی۔