کراچی کے صارفین کیلئے بجلی اٹھارہ پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ستمبر کیلئےماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی)نیپرا( کے مطابق کےالیکٹرک کے بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف دسمبر کے بلوں میں ملے گا ۔
اس کمی کا اطلاق ماہانہ تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والےصارفین پر نہیں ہوگا لائف لائن صارفین اورالیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز بھی ٹیرف میں اس معمولی کمی سے مستفید نہیں ہو سکیں گے ۔