فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کے سینئر افسران نے ریونیو شارٹ فال کی ذمہ دار موجودہ انتظامیہ کو قرار دے دیا۔
ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن ( آئی آر ایس او ) اے نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ناتجربہ کاری اور گمراہ کن پالیسیوں کی وجہ سے 356 ارب روپے کا شارٹ فال آیا۔
ایف بی آر افسران کے مطابق ریونیو ٹارگٹ میں ناکامی کی وجہ موجودہ ایف بی آر انتظامیہ کی پالیسیز ہیں اور نام نہاد ٹرانسفارمیشن پلان کے نام پر پالیسیاں بنا کر ان پر عمل کیا جا رہا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ٹرانسفارمیشن پلان سے افسران میں بے چینی پھیلی اور شدید انحراف کا باعث بنا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ اس پلان کے باعث ریونیو اکٹھا کرنے کی کوششیں بھی متاثر ہوئیں۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ 80 فیصد جونیئر فیلڈ افسران وفاق میں سب سے کم تنخواہ پر کام کر رہے ہیں۔