بنوں جانی خیل سین تنگہ میں مارٹرگولہ پھٹنے سے مدرسے کے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔۔۔
تفصیلات کےمطابق بنوں جانی خیل سین تنگہ میں مارٹر گولہ ویرانے میں پڑا تھا،بچوں نے کھلونا سمجھ کر اٹھایا،جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا،جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی ذیشان اور وہاب جبکہ تیسرے بچے کی شناخت عالمزیب کے نام سے ہوئی۔۔۔
مقامی افراد کےمطابق بچےمدرسہ سے گھر جارہے تھےکہ یہ واقعہ پیش آیا، مارٹر گولے کی اطلاع انتظامیہ کو دی تھی مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔