زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے سلمان علی آغا نے کہاہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک کھلاڑی،ایک اسپیل گیم بدل دیتا ہے ، کوشش کریں گے زمبابوے کی ٹیم کو حاوی ہونے کا موقع نہ دیں۔
زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز سے قبل سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلی ترجیح ٹی 20 سیریز جیتنا ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز نوجوان کھلاڑیوں کیلئے موقع ہے، سیریز میں بینچ اسٹرینتھ آزمائیں گے، ون ڈے سیریز اچھی رہی، مومنٹم ٹی ٹوئنٹی میں برقراررکھنے کی کوشش کرینگے، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بھی ہمارے پاس اچھے اسپنرزہیں۔
سلمان آغا کا کہناتھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے پاس موقع وہ فائدہ اٹھائیں، نوجوانوں نے ڈومیسٹک میں کافی پرفارمنس دی ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک کھلاڑی،ایک اسپیل گیم بدل دیتا ہے، زمبابوے کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر سخت حریف ہے، کوشش کریں گے زمبابوے کی ٹیم کو حاوی ہونے کا موقع نہ دیں۔