نیدرلینڈز کے فٹبالر انور الغازی کو فلسطین کی حمایت میں پوسٹ کرنے پر ان کے جرمن کلب مینز 05 نے معطل کر دیا۔
انور الغازی مراکش نژاد فٹبال کھلاڑی ہیں اور دو مرتبہ نیدر لینڈز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
ڈچ فٹبالر نے رواں سال ستمبر کے آخر میں جرمن کلب 05 کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور اس سے قبل وہ پریمیئر لیگ میں آسٹن ولا اور ایورٹن کلب کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں۔
انور الغازی نے حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران فلسطینیوں کی شہادتوں پر اظہار افسوس کیا تھا اور کہا تھا کہ ’ فلسطین آزاد ہوگا ‘۔
جرمن کلب مینز 05 نے فٹبالر کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ یہ کلب کی اقدار سے ہم آہنگ نہیں ہے‘۔
Mainz 05 suspend Anwar El Ghazi. pic.twitter.com/44m5HjtBOn
— Mainz 05 English (@Mainz05en) October 17, 2023
کلب کی جانب سے کہا گیا کہ ’ مینز 05 اس حقیقت کا احترام کرتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کئی دہائیوں سے جاری پیچیدہ تنازعات پر مختلف نقطہ نظر موجود ہیں، تاہم، کلب سوشل میڈیا پوسٹ کی حمایت نہیں کرتا کیونکہ یہ کلب کی اقدار کے مطابق نہیں ہے ‘۔
رپورٹس کے مطابق جرمنی میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں کی اجازت پر پابندی عائد ہے۔