کورکمانڈر پشاور لیفیٹننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے ایڈورڈز کالج پشاور کا دورہ کیا اور طلباء و اساتذہ سے خصوصی ملاقات کی۔
کورکمانڈر پشاور نےطلباء سےخطاب کرتے ہوئےتکنیکی تعلیم کےساتھ ساتھ دورجدید کےتعلیمی تقاضوں کی اہمیت پر زور دیا،کورکمانڈر نےسوشل میڈیا کے درست استعمال کی اہمیت کواجاگرکرتے ہوئےفیک نیوز اور پروپیگنڈا کے نقصانات سےطلباء کو آگاہ کیا۔
سٹوڈنٹس نےکورکمانڈر پشاور سے موجودہ حالات میں سیکیورٹی اور امن وامان کےقیام کےحوالے سےمختلف سوالات کئے۔
طلباء اورفیکلٹی ممبرز نے کور کمانڈر پشاور کا ایڈورڈ کالج آنے پےشکریہ ادا کیا اور پاک فوج کی پاکستان کے لئے قربانیوں کوسراہا۔