پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں ای ٹیکسی سروس متعارف کروانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیرٹرانسپورٹ بلال اکبرخان کا کہنا ہےکہ بڑھتی فضائی آلودگی کے پیش نظر آن لائن ٹیکسی سروس کا بڑا حصہ ای ٹیکسی پر منتقل کیا جائیگا،آن لائن ٹیکسی کے لیےالیکٹرک گاڑیوں کی فراہمی کی سکیم لا رہے ہے۔
مزید کہا آن لائن ٹیکسی ڈرائیورزکو پرکشش پیکج پر الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی،الیکٹرک گاڑیوں کی ڈاون پیمنٹ یا آسان اقساط پرفراہمی کی جائیگی،فضائی آلودگی میں کمی آئیگی بلکہ ڈرائیورز کو معاشی فائدہ بھی ہوگا،ڈرائیورز کو پیٹرول کی مد 40 فیصد تک بچت ہوگی،فیصلہ پنجاب میں آن لائن ٹیکسی کے بڑھتے استعمال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔