لاہورمیں سڑکیں کھلنے کے بعد سبزی وفروٹ منڈیوں میں سپلائی بحال ہوگئی۔
راستوں کی بندش کے باعث پھنسےٹرک منڈیوں میں پہنچنےپررش لگ گیا،ایک ہی روزمیں آلو، پیاز اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت پچاس سے سوروپے تک گر گئی،راستوں کی بندش سے گزشتہ دنوں آلو، ٹماٹراورپیاز کی قلت کا سامنارہا۔
سندھ اورجنوبی پنجاب سےاشیا کی سپلائی بحال ہونےسے قیمتوں میں کمی ہوئی ہے،200 روپےفی کلووالا آلو60 روپے کمی کے بعد 140روپے میں فروخت ہورہا ہے،300 روپے فی کلوبکنے والےٹماٹروں کی 200 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔
سبزی منڈی کے اطراف میں سپلائی بحالی کے بعد ٹریفک جام ہے،منڈی تک پہنچنے میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔