پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الحمدللہ نو مئی "ٹو" کے پلان کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نو مئی کو پی ٹی آئی نے اپنے کارکنوں کو آگے لگا کر فوجی تنصیبات پر حملہ کیا ،جبکہ 26 نومبر کو کرائے کے دہشت گردوں اور اسلحہ کے ساتھ رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو شہید کروایا گیا،ڈی چوک میں صرف رینجرز اور پولیس کی لاشیں لینے کے لیے آئے تھے،جیسا کہ 2014میں قبریں کھودنے کے لیے آئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز کی شہادتوں کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی،بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور ہیں،انہوں نے مزیدکہا کہ جو لوگ سر پہ کفن باندھ کے آنے کا نعرہ لگا کر آئے تھے وہ پولیس اور رینجرز کو شہید کرکے بھاگ گئے۔
مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کو ہاردنڈ کرمنلز کا گروہ قرار دیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا انقلاب دم دبا کر بھاگ گیا۔