بلوچستان کےضلع پشین میں گرینڈ جرگےکا انعقادکیاگیاجس میں گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی,کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، آئی جی ایف سی (نارتھ) عابد مظہر، علاقہ عمائدین، اعلٰی سول و عسکری حکام، خواتین اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔
جرگےمیں شرکاء نے عمائدین اورخواتین سمیت مختلف طبقات کے نمائندوں سے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل پوچھے،گورنربلوچستان نے کہا کہ اس امن جرگےکا مقصد عوام کے مسائل سننا اور انکا جلد حل ہے۔
وزیراعلی بلوچستان نےکہا کہ جرگوں کے ذریعے بلوچستان کےامن کو بحالی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔امن کے لئے جہاں فورس کی ضرورت ہوئی فورس استعمال کرینگے اورجہاں بات چیت کی ضرورت پڑی وہاں بات چیت کرے گے۔
کمانڈر بلوچستان کور نےکہا کہ دل و جان سے لگے ہوئے ہیں کہ مادر وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے۔قبائلی عمائدین اور مشران نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے امن کے قیام میں کلیدی کردار کو دل کی گہرائیوں سے سراہا اور علاقے کے امن کے لیے تمام اداروں کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا۔جرگے کے اختتام پر مقامی عمائدین نے حکومت اور افواج پاکستان کے تعاون پر اعتماد کا اظہار کیا۔