انڈونیشیا کا پاکستان کےساتھ اقتصادی تعلقات مستحکم کرنےکےلیےنیٹ ورکنگ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں انڈونیشیا اور پاکستان کے تعلقات میں مزید بہتری کے لیے تجارتی اور ثقافتی تبادلے پر زور دیا گیا۔
ماحولیاتی مسائل جیسےمشترکہ چیلنجزکا سامنا کرنے کےلیےسائنسی اور تکنیکی تحقیق کے تبادلے کی اہمیت پربات چیت کی گئی،ایس آئی ایف سی کے تعاون سے انڈونیشیا کی کامیاب ماحولیاتی پالیسیوں کا تبادلہ پاکستانی تاجروں کے لیے مفید ثابت ہوگا۔
پاکستانی اور انڈونیشیائی تاجروں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ منصوبوں پر بات چیت ہوئی،انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ دونوں ممالک کے لیے اہم ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سےملک میں کاروباری مواقع کےفروغ اور معاشی استحکام کے لیے بھرپور کاوشیں کی جارہی ہیں۔