لاہور کے داخلی و خارجی راستے دوبارہ بند کر دیے گئے،رنگ روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی احتجاج کے باعث لاہورشہر کےداخلی وخارجی راستوں کو ایک بار پھر بند کردیا گیا،بتی چوک اور آزادی فلائی اوور سمیت مختلف جگہوں پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی
رنگ روڈ کو بھی گزشتہ روزہی ٹریفک کےلیےکھول دیاگیاتھا۔ اس کےعلاوہ لاہور سے اسلام آباد اور لاہور سے سیالکوٹ موٹروے تاحال ٹریفک کیلئےبند ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کاقافلہ سری نگرہائی وے پرزیروپوائنٹ کےقریب پہنچ گیا،قافلےمیں سب سے آگے آزادی کنیٹر موجود ہے،کارکنوں نے پولیس کی رکاروٹیں ہٹادیں،پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنوں پرآنسوگیس کی شیلنگ جاری ہے۔