پاکستان اسٹاک ایکسچنج تاریخ کی سب سے بڑی مندی کا شکار ہوگئی۔
کاروبار کے آغازپرپاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبارکامنفی آغاز ہوا ہے،کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ ایک دن چارنفسیاتی حدیں گنوا بیٹھی،اسٹاک مارکیٹ میں 99، 98، 97 اور 96 ہزار پوائنٹس کی حدیں برقرار نہ رہ سکیں،100 انڈیکس کی 2855 پوائنٹس گر کر 95253 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
ملکی کشیدہ سیاسی صورتحال کولیکراسٹاک مارکیٹ کےسرمایہ کارمحتاط ہیں،گزشتہ روز کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 98 ہزار 79 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔