عسکری ٹاورجلاؤ گھیراؤ کےمقدمےمیں شاہ محمود قریشی،عمرسرفراز چیمہ سمیت دیگر کیخلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی گئی۔
لاہورمیں نو مئی عسکری ٹاورجلاؤ گھیراؤ کےمقدمے کی اے ٹی سی عدالت کوٹ لکھپت جیل سماعت ہوئی ،جج منظرعلی گل نےکیس کی سماعت کی،جیل ٹرائل کےدوران انسداد دہشت گردی عدالت نےتحریک انصاف کےرہنماوں شاہ محمود قریشی،عمرسرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔
عدالت نے آئندہ سماعت تمام ملزمان کو فرد جرم کیلئے طلب کرلیا، 2 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی، عمر سرفراز چیمہ کو کوٹ لکھپت جیل میں پیش نا کیا جاسکا۔