خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کےمتعدد آپریشنز کے دوران چاراہم رنگ لیڈرز سمیت 21 خارجی ہلاک ہوگئے،کارروائیاں شمالی وزیرستان کےعلاقےمیران شاہ سمیت ملحقہ علاقوں میں کی گئیں، مجموعی طور پر اس علاقے میں فورسز کی کارروائیوں میں 48 خارجی مارے جا چکے ہیں
آئی ایس پی آر کےمطابق یہ کارروائیاں میران شاہ اور اس سے ملحقہ حساس علاقوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پرکی گئیں جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات تھیں،ہلاک ہونے والوں میں چار اہم رنگ لیڈربھی شامل ہیں جنہیں نیٹ ورک کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا جا رہا تھا،انکی شناخت خالد رضا عرف سالار،مفتون، موسیٰ اور عمران عرف آیان کے طور پر ہوئی۔
آئی ایس پی آر کےمطابق یہ عناصر ماضی میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں براہِ راست ملوث رہے اور علاقے میں بدامنی کے نیٹ ورک کو منظم کر رہے تھے،فورسز کی اس کارروائی کے بعد علاقے میں مارے گئے خارجیوں کی مجموعی تعداد 48 تک پہنچ چکی ہے،اس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیاہے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ خطرےکو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔





















