توانائی بچت مہم کے تحت پنجاب بھر میں کاروبار کےلیے نئے اوقات جاری کردیے گئے۔
کریانہ سٹورز، گروسری سٹورز کاٹائم ایک گھنٹہ بڑھادیا گیا، کریانہ سٹورز، گروسری سٹورز اور شادی ہالز رات 10 بجے بند ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شاپنگ مالز، بازار اورمارکیٹیں رات 9 بجے بند ہوں گی جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے، سینما اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے بند ہوں گے۔
ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز کو پابندیوں سے استثنیٰ دیدی گئی، پھل و سبزی فروش دکانیں بھی رات 11 بجے تک کاروبار کر سکیں گی۔
اسپتال، کلینکس، میڈیکل سٹورز اور لیبارٹریز پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔
بیکریز، تندور، دودھ اور ڈیری شاپس پر نئے اوقات کار کا اطلاق نہیں ہوگا، جمز، سپورٹس سہولیات اور پیڈل کورٹس، آئی ٹی کمپنیوں اور کال سینٹرز کو بھی استثنیٰ دے دیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹیفکیشن فوری نافذ العمل کرتے ہوئے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔



















