بجٹ 2026-27 کے تحت نئے مالی سال میں حکومت نے 6 ہزار 779 ارب روپے سے زائد قرض لینے کا پلان بنایا ہےجبکہ پرانے قرضوں پر 8 ہزار 54 ارب روپے سے زائد سود کی ادائیگی کی جائے گی۔
وفاقی بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2026-27 میں حکومت کا مجموعی قرض لینے کا تخمینہ 6 ہزار 779 ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے,دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ اگلے مالی سال پرانے قرضوں پر سود کی مد میں مجموعی طور پر 8 ہزار 54 ارب روپے سے زائد ادا کیے جائیں گے،ان میں مقامی قرضوں پر سود کی ادائیگی 6 ہزار 983 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں پر سود ایک ہزار 71 ارب روپے کے قریب ہوگا۔
بجٹ دستاویز کےمطابق وفاقی حکومت پراجیکٹ لونز اور گرانٹس کی مد میں 574 ارب روپے حاصل کرے گی جبکہ پروگرام لونز کی صورت میں 418 ارب روپے کے بیرونی قرضے لیے جائیں گے،اسی طرح دیگر مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے 5 ہزار 542 ارب روپے کے اضافی قرضے لینےکا بھی منصوبہ شامل ہے۔
دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ آئندہ مالی سال کے دوران بیرونی گرانٹس کی مد میں 31 ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے۔۔





















