وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں ردوبدل کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 34 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے،جبکہ ڈیزل پر لیوی میں 8 روپے 67 پیسے اضافہ کیا گیا ہے،پیٹرول پر لیوی 116 روپے 8 پیسے سے کم ہو کر 106 روپے 74 پیسے فی لیٹر ہو گئی،جبکہ ڈیزل پر لیوی 44 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 53 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرول پرفی لیٹر فریٹ مارجن میں 4 روپے 45 پیسےکمی کی گئی ہے،جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فریٹ مارجن میں 2 روپے 1 پیسے کی کمی کی گئی ہے،اسی طرح پیٹرول پر ضمنی اخراجات اور ڈیوٹیز میں 9 روپے 30 پیسے اضافہ کیا گیا ہے،جبکہ ڈیزل پر یہ اخراجات 9 روپے 57 پیسے کم کر دیےگئے ہیں۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار رکھا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی 15 روپے 84 پیسے فی لیٹر مقرر ہے،ہائی اوکٹین پر لیوی 305 روپے 37 پیسے فی لیٹر جبکہ فرنس آئل پر لیوی 77 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔





















