کشیدہ سیاسی صورتحال کے باوجود اسٹاک ایکسچنج نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 98 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرکے بند ہوئی۔
دوران ٹریڈنگ اسٹاک مارکیٹ نے 99 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو بھی عبور کیا،اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا،کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 281 پوائنٹس بڑھکر 98080 پوائنٹس پر بند ہوا۔
تجربہ کاروں کا کہنا ہےکہ بینکوں اور ٹیکنالوجی کے شیئرز میں خریداری سےمارکیٹ مثبت زون میں رہی،آج مارکیٹ میں 25 ارب 61 کروڑ روپے مالیت کے 64 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔
لاک ڈائون اور سیاسی صورتحال کو لیکر سرمایہ کار محتاط ہیں،گزشتہ روز کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 97 ہزار 798 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔