امریکا کی ریاست الینوئے میں نسل پرست مالک مکان کے ہاتھوں قتل ہونے والے 6 سالہ فلسطینی بچے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
یاد رہے کہ امریکی ریاست الینوائے میں ایک 71 سالہ اسرائیل کے حمایتی شخص نے فلسطینی ہونے کی وجہ سے چھ سالہ بچے کو قتل جبکہ اس کی والدہ کو زخمی کر دیا تھا۔
6 سالہ وادیا ال فیومے کی نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر شکاگو کے علاقے برج ویو میں ہزاروں افراد جمع ہوئے۔
وادیا ال فیومے کے والد نے کہا ان کا بیٹا غزہ کے بچوں کے پاس چلا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ امریکا، مالک مکان کا فلسطینی نژاد مسلم خاندان پر حملہ، 6 سالہ بچہ جاں بحق
خیال رہے کہ امریکا میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعہ پر رد عمل دیتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ وہ فلسطینی نژاد امریکی خاتون اور اس کے بچے پر ہونے والے حملے پر افسردہ ہیں، نفرت پر مبنی اس خوفناک عمل کی امریکا میں کوئی جگہ نہیں ہے اور یہ ہماری بنیادی اقدار کے خلاف ہے۔
اپنے بیان میں جوبائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ہونے کے ناطے ہمیں اکٹھا ہونا چاہیے اور اسلاموفوبیا سمیت ہر قسم کی نفرت کو مسترد کر دینا چاہیے۔