لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ایئرکوالٹی انڈیکس ایک بار پھرخطرناک سطح پربرقرار ہے۔
فضائی آلودگی کے اعتبار سےفیصل آباد 700 سے زائد ائیر کوالٹی انڈیکس کیساتھ سرفہرست ہے،ملتان کا بھی 300 کی خطرناک سطح سے تجاوز کرگیا۔پنجاب کےمختلف شہروں میں بونداباندی بھی ہوئی۔
محکمہ موسمیات نےمتاثرہ شہروں کیلئےآئندہ چوبیس گھنٹوں میں بہتری کی پیش گوئی کردی،24گھنٹے کے دوران اسموگ سےمتاثرہ 65ہزار سےزائد مریض مخلتف سرکاری اسپتالوں میں رپورٹ ہوئے۔،2 ہزار سے زائد امراض قلب کا بھی شکار ہوئے۔
انسداداسموگ کیلئےپنجاب حکومت نے تمام سرکاری ونجی ہاوسنگ سوسائٹیز پرتوجہ مرکوزکرلی،لاکھوں ایکڑ بے کار زمین پر زرعی جنگل لگانے کا فیصلہ کرلیا ،تمام شاہراہوں کے کنارے بھی درختوں میں اضافہ کیا جائے گا۔