پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کردی، تاریخ میں پہلی بار 97 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ ڈیڑھ ہزار سے زائد پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔
فرٹیلائزرز کمپنیز کے شیئرز میں خریداری اسٹاک مارکیٹ کو نئی بلندی پر لے گئی۔
دوران ٹریڈنگ مارکیٹ 246 پوائنٹس گر کر 95300 پوائنٹس پر بھی دیکھی گئی اور ایک ہزار 782 پوائنٹس اضافے سے 97 ہزار 328 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
55 فیصد ریٹرن کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکس چینج دنیا کی دوسری بہترین مارکیٹ بھی قرار پائی۔
ایک دن میں 96 ہزار اور 97 ہزار پوائنٹس کی حدیں عبور کرنے والی مارکیٹ کے ہنڈریڈ انڈیکس میں 1782 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
مارکیٹ میں 35 ارب روپے مالیت کے 97 کروڑ شیئرز کا نمایاں کاروبار ہوا۔