آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیا 2024ء کا دورہ کیا، آئیڈیاز نمائش میں مجموعی طور پر 557 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی ایکسپو سینٹر میں ہونے والے بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیا 2024ء کا دورہ کیا، اآرمی چیف نے آئیڈیاز 2024ء میں دوست ممالک کی کمپنیوں کی شرکت کو سراہا ہے۔
آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق آئیڈیاز نمائش میں مجموعی طور پر 557 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں، نمائش میں شریک کمپنیوں میں 333 بین الاقوامی اور 224 مقامی ہیں، انمائش میں 36 ممالک کی نمائندگی، 17 ممالک پہلی بار شریک ہیں، 53 ممالک کے 300 سے زائد غیر ملکی مندوبین نمائش میں شرکت کررہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق غیرملکی مندوبین نےنمائش کے انعقاد اور پاکستان کی دفاعی صنعت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،نمائش کے دوران آرمی چیفنے غیر ملکی فوجی حکام اور دفاعی مندوبین سے بات چیت بھی کی۔