سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قراردینے کےخلاف درخواست خارج کردی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کےخلاف مولوی اقبال حیدرکی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نےکہا کہ درخواست بروقت دائرکی گئی تھی،اب اس مقدمہ کا نظر ثانی کیس زیرالتواء ہے،چاہتا ہوں کہ کسی مقدمہ میں اس معاملےکو دیکھا جائے۔
جسٹس جمال مندوخیل نےکہاکہ آپ ہم سےغیرآئینی کام کیوں کروانا چاہتے ہیں؟ امیدواروں کی مرضی ہےسیاسی جماعت میں شامل ہوں یا نہ ہوں،جسٹس امین الدین نے کہا کہ مولوی اقبال صاحب آپ پھر اسی طرف جا رہے ہیں جس وجہ سے پابندی لگی تھی،عدالت نے رجسڑار افس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئےدرخواست خارج کردی۔