سموگ میں کمی اور اے کیو آئی بہتر ہونے پر لاہور اور ملتان میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ تمام تعلیمی ادارے 20 نومبر 2024 سے کھلیں گے ، فزیکل کلاسز کے ساتھ تدریسی عمل بحال ہو گا، سکول کھلنے کا وقت صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے نہیں ہوگا، طلباء اور اساتذہ کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا، سکول میں بیرونی کھیلوں ، غیر نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہو گی ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور اور ملتان کے علاوہ پنجاب کے تمام شہروں میں تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت جاری کر دی گئی تھی تاہم آج لاہور اور ملتان میں بھی کھولنے کا فیصلہ ہو گیاہے ۔
اس کے علاوہ سموگ میں کمی کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں کو رات دس بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی تھی ۔