عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق منگل کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
برینٹ آئل کی قیمت فروخت 73 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کرگئی جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ( ڈبلیو ٹی آئی ) کی قیمت فروخت 68 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔
یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری لڑائی میں شدت کے بعد پیر کو بھی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ سامنے آیا تھا۔