خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جلسے کی حتمی کامیابی کیلئے بانی پی ٹی آئی اپنے بچے لندن سے بلائیں، اور بشری بی بی اپنے بچےبچیاں لے آئیں۔
وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیت فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی جلسےکیلئےارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرزپر شرکاکی ذمہ داری لگا رہی ہیں ،جلسے کی حتمی کامیابی کیلئے بانی پی ٹی آئی اپنے بچے لندن سے بلائیں۔
بشری بی بی 24 نومببر کے جلسے کے لئے پانچ ھزار سےبیس ھزار تک شرکاءممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ھولڈر وں کے ذمہ لگا رہی ھیں ۔ جلسے کی حتمی کامیابی کیلیئے عمران خان اپنے 3عدد بچے لند ن سے بلائیں اور بشری بی بی بھی اپنے بچے بچیاں اور پوتے پوتیاں نواسے نواسیاں کی شرکت لازم…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 17, 2024
خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے بیان میں مزید کہا کہ بشریٰ بی بی بھی اپنے بچےبچیاں،پوتے پوتیاں نواسے نواسیاں کی شرکت لازم بنائیں،عمرہوگئی مفت بری اورنوسر بازی کرتے شرکااور خرچے کا بوجھ کچھ خود بھی اٹھائیں، اپنے کاز کے ساتھ کمٹمنٹ کا اظہار کریں۔