پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان اگلے برس کرکٹ سیریز کرانے پر اتفاق ہوگیا۔
وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس کی ملاقات ہوئی جس کے دوران پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان کرکٹ کو فروغ دینے پربات چیت ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان اگلے برس کرکٹ سیریز کرانے پر اتفاق ہوا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ہینی ڈی وریس کا کہنا تھا کہ نیدرلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے برس پاکستان کا دورہ کریگی اور اے ٹیم کے ساتھ میچ کھیلےگی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے پائیدار بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، نیدرلینڈ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے مکمل تعاون کریں گے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں تک افغان مہاجرین کو اپنے پاس ٹھہرایا ہے اور غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے جامع پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔