دفاعی صنعت کے بین الاقوامی سطح پر فروغ کیلئے پاکستان کی وزارت دفاع کے تحت آئیڈیاز 2024 کی نمائش اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔
کراچی ایکسپو سنٹر میں 19 تا 22 نومبر آئیڈیاز 2024 کے 12 ویں ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا،دفاعی پیداوار اور برآمدات ایس آئی ایف سی کی ترجیحات میں شامل ہیں،پاکستان کی دفاعی صنعت فعال طور پر تحقیق و ترقی میں مصروفِ عمل ہے۔
عالمی دفاعی ماہرین کی جانب سے آئیڈیاز 2024 کی نمائش میں گہری دلچسپی اور شرکت کی،پاکستان کا دفاعی شعبہ جدید چیلنجز اور ٹیکنالوجی کے تقاضوں کو پورا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
پاکستان کی دفاعی صنعت کی باہمی شراکت داری سے عالمی سرمایہ کاروں کو تعاون کے مواقع کی فراہمی ہے،عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کا پیغام لیئے دفاعی آلات اور ٹیکنالوجیز کی ترقی میں پاکستان پیش پیش ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کے دفاعی شعبہ کی عالمی دفاعی مارکیٹس میں پذیرائی ملی۔