لاہور سمیت پنجاب میں اسموگ کے پیش نظر مزیدپابندیاں لگا دی گئی ہیں ڈی جی محکمہ ماحولیات نےلاہور اور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز بند کر دیں۔
ڈی جی ماحولیات عمران حامدشیخ نےنوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔
ڈی جی ماحولیات کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفیکشن کے مطابق لاہوراورملتان میں یونیورسٹیزاورکالجزبندرہیں گے، یونیورسٹیز اور کالجز کوآن لائن کلاسزپر منتقل کردیاگیا،مری کےعلاوہ تمام اضلاع کےاسکولز24نومبرتک بندرہیں گے،لاہوراورملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پرمکمل پابندی ہوگی۔
نوٹیفیکشن کے مطابق قومی سطح کےتعمیراتی کاموں کواجازت ہوگی،ہیوی ٹریفک کی لاہوراورملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، اینٹوں کے بھٹے، فرننس انڈسٹری کے کام پر بھی بندش ہوگی،لاہور اورملتان میں ریسٹورینٹس صرف 4بجے تک کام کریں گے،ریسٹورنٹس کو4 سے8بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔
لاہوراورملتان میں ڈاکٹرز،نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں،لاہوراورملتان میں تمام اسپتالوں کی اوپی ڈیزرات 8 بجےتک کام کریں گی، ریسکیو 1122 اسموگ متاثرہ مریضوں کی معاونت کرےگا، 8 بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے،تمام فیصلوں کااطلاق16نومبرسے24نومبرتک ہوگا۔
فارمیسز،ڈیپارٹمنٹل اسٹورز،ڈیری شاپس،آٹاچکی،تندوروں کواستثنیٰ ہوگا۔