لاہور میں بدھ کے روز تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، نگران حکومت 2 ماہ تک جائزہ لینے کے بعد اسکولوں میں چھٹی کا فیصلہ کرے گی۔
نگران وزیر تعلیم پنجاب منصور قادر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بارش کی وجہ سے شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر ہوا ہے، اس ہفتے اسکولوں کو بند نہیں کیا جائے گا، اسکول بند کرنا آخری آپشن ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 2 ماہ تک پیر کے روز صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اسکول بند کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
نگران وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اسکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، اس میں کوئی حقیقت نہیں۔