اسرائیلی فوجیوں کے ذہن پر ہر وقت حماس کا خوف سوار رہنے لگا، صیہونی اہلکار نے حماس کا جنگجو سمجھ کر اپنے ہی شہری کو ہلاک کردیا۔
رپورٹ کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے قریب اسرائیل کے زیر قبضہ شہر افاکیم میں واقعہ پیش آیا۔
ایک اسرائیلی فوجی نے بد حواسی میں اپنے ہی شہری پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی، گولی لگنے سے اسرائیلی شہری موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
اسرائیلی اہلکار نے اپنے شہری پر حماس کا جنگجو ہونے کے شبہے میں فائرنگ کی۔