بہاولنگر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی نے بہاولنگر گیریژن کا دورہ کیا۔
بہاولنگر ڈسٹرکٹ کےطلبہ و طالبات اور فیکلٹی کے وفد نے بہاولنگر گیریژن میں ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا،طلباء کو پاک فوج کی ملک و قوم کے لیےدی گئی لازوال قربانیوں اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
انہیں فوجی طرز زندگی اورروزمرہ کے معمول کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی، طلبہ وطالبات نے فوجی سرگرمیوں کا عملی نمونہ بھی دیکھا جس سے وہ خوب محظوظ اور متاثر ہوئے۔
طلباء کو کیوآر ایف کے ہتھیار اور سازو سامان کے بارے میں بر یفنگ دی گئی اور سرگرمی کو دلچسپ بنانے کے لئے کورڈن اور سرچ کا عملی مظاہرہ پیش کیا جس کو طلباء نے سراہا،اس دورے کامقصد عوام اور فوج کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
طلباء کے وفد کا کہنا تھا کہ ہم نے عسکری ٹریننگ دیکھی اور پاک فوج کے وطن عزیز کے ساتھ جذبے نے ہمیں بہت متاثر کیا۔"
طلباء نے کہا"ہم پاک فوج کی ٹریننگ اور تربیتی معیار کو خوب سراہتے ہیں۔" "ہماری پاک فوج کسی بھی دشمن کی فوج سے کم نہیں ہے اور وقت آنے پر ہماری حفاظت کر سکتی ہے؛۔
طلبا نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پراپیگنڈا کے حوالے سے ان کے شکوک و شبہات کو دور کرنے میں مدد ملی اور پاک فوج کی مثبت خدمات کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کیں۔