پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ کابینہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ،مواصلات و نجکاری عبدالعلیم خان کی زیرصدارت پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا،جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا اورمختلف سفارشات کی منظوری دی گئی۔
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ نجکاری کے معاملات قوانین و ضوابط کے مطابق اور ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے ہوں گے۔ پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کے امور کا حتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی نے کرنا ہے۔
انہوں نےکہا کہ پی آئی اےسمیت اداروں کی پرائیوٹائزیشن کیلئے آئندہ پیشکش کےعمل کوبہترسےبہتر بنایا جائے،عبدالعلیم خان نےہدایت کی کہ پی آئی اےسمیت دیگرسرکاری اداروں کی بلاتاخیرنجکاری کو آگے بڑھایا جائے،ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنےحلف کے پابند ہیں کہ ملک و قوم کی بہتری کےلیےجو کچھ ہوا وہ ضرور کریں گے۔
پی آئی اےنجکاری کےعمل سے سیکھنےاور آئندہ اسےمزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ کے اجلاس میں دیگر منصوبوں کی نجکاری کے حوالے سے بھی اہم امور زیر غور آئے۔