پشاورسمیت خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی ۔
پشاور ،چارسدہ ،مردان ،کوہاٹ ،خیبر اور سوات میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے ۔چترال ،ایبٹ آباد ،دیر ،مہمند،باجوڑ اور ملاکنڈ بھی زلزلے سے لرز گیا ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر جھٹکوں کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی ہے ۔جس کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں ڈھائی سو کلو میٹر زیر زمین گہرائی میں تھا ۔
زلزلے کی شدت سے شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے،ریسکیو 1122 کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے ابھی تک صوبے کے کسی علاقے سے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی ۔