عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس ملک کی صرافہ مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران دور حکومت میں ڈالر کی طرح سونا بھی سستا ہوگیا، نگران حکومت کے دور میں مجموعی طور پر 24 کیرٹ فی تولہ سونا 20 ہزار روپے سستا ہوا۔
رپورٹ کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار روپے سے گر کر 2 لاکھ دو ہزار روپے پر آگئی، نگران دور میں 10 گرام سونا 17 ہزار روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 73 ہزار 182 روپے پر آگیا۔ گولڈ ڈیلرز کے مطابق ڈالرکی قدر میں نمایاں کمی سے سونے کی قیمت نیچے آئی۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ کی برعکس نگران دور میں عالمی منڈی میں فی اونس سونا 24 ڈالر مہنگا ہوکر 1938 ڈالر کا ہوگیا۔